دبئی چئیرمین جموں و کشمیر عوامی دست و بازو ساجد اقبال کے گھر میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقد تقریب میں کشمیر کمیونٹی کی شرکت۔

شرکاء جشن آزادی تقریب نے اپنے کشمیری بھائ بہنوں کو خراج تحسین پیش کیا جنکے بغیر پاکستان ھنوز تشنۂِ تکمیل ہے۔
آج کا دن آئین ِ پاکستان ، سماجی ،سیاسی و معاشی انصاف اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے تجدید ِ عہد کا دن ہے ۔
چئیرمین جموں و کشمیر عوامی دست و بازو ساجد اقبال نے قومی پرچم کے ساۓ تلے ایک ہو کر وطن عزیز کو مستحکم اور خوشحال بنانے کیلئے نفرتوں ، اناؤں ، فرقہ واریت ، علاقائ تعصبات اور سب سے بڑھ کر ارتکاز ِ اقتدار کی خواہشات اور سازشوں کے بُت توڑنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئیے اتحاد کے ساتھ اس کی حفاظت کریں، محنت سے اسے مضبوط کریں، اور امید سے روشن کریں۔